پوکھارا( آن لائن )نیپالی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی انجلی چاند نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں اننگز میں بہترین بالنگ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ ساتھ ایشین ویمن گیمز میں کرکٹ چیمپئن شپ مقابلے میں مالدیپ ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کرنیپال کے خلاف پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ، مالدیپ کی اوپنر سجا فاطمہ کھاتہ کھولنے میں بھی ناکام رہیں اور رن آٹ ہوگئیں،ان کے بعد آنے والی سمیا عبدل بھی 6گیندیں کھیلنے کے باوجود
ایک بھی رن بنائے بغیر پوویلین واپس لوٹ گئیں،مالدیپ کی کپتان زونا مریم کو انجلی چاند نے 10گیندیں کھیلنے کے باوجود ایک بھی رن بنانے کا موقع دیئے بغیر پوویلین واپس بھیج دیا ،وکٹ کیپر بلے باز حفصہ عبداللہ محض4رنز بنا کر پوویلین لوٹیں،ان کے بعد آنے والی کسی بھی بلے باز نے ایک بھی رن نہ بنایا اور مالدیپ کی پوری ٹیم10.1اوورز میں محض16رنز بنا کر آل آٹ ہوگئی ، اوپنر حمزہ نیاز9رنز کے ساتھ کامیاب ترین بلے باز رہیں جب کہ مالدیپ کی8کھلاڑیوں نے کھاتہ بھی نہ کھولا ۔