اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

عادل رشید کاپاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر تیز ہونے پر خوشی کا اظہار

datetime 1  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انگلش اسپنر عادل رشید نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر تیز ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ایک انٹرویو میں عادل رشید نے کہاکہ پی ایس ایل کے تمام میچز کا پاکستان میں انعقاد بڑی اچھی خبر ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی کرکٹ میں تاریخی پس منظر رکھنے والے ملک میں انٹرنیشنل مقابلوں کا ہونا ضروری ہے،امید ہے کہ جلد انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا جیسی ٹیمیں بھی تینوں فارمیٹ کے میچز میں شرکت

کیلیے وہاں جائیں گی،یہ نہ صرف ملکی بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے بھی اچھا ہوگا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق نے انگلش اسپنرز کی صلاحیتیں نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا،ان کے مشوروں سے نہ صرف میری اور معین علی بلکہ دیگر بولرز کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئی،انھوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کے وسیع تجربے کی روشنی میں ہمیں ذہنی طور پر مضبوط بنایا،ان کی رہنمائی ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ دونوں میں ہمارے کام آئی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…