بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹیسٹ میچ : ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو نو وکٹوں سے شکست دیدی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنئو (این این آئی)ویسٹ انڈیز نے بھاری بھرکم کرکٹر راحکیم کورن وال کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت افغانستان کو 9وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔لکھنؤ میں کھیلی گئی واحد ٹیسٹ میچ کی سیریز میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔افغانستان کو ابراہیم زدران کی شکل میں 28 کے مجموعی اسکور پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا لیکن پھر دوسری وکٹ کے لیے احسان اللہ اور

جاوید احمدی نے 56 رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور کو 84 تک پہنچا دیا۔اس مرحلے پر جومل ویریکن نے 39 رنز بنانے والے جاوید کو آؤٹ کر کے تباہی کے در کھول دیے اور دوسرے اینڈ سے کورن وال میزبان ٹیم پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑے۔140کلو وزنی بھاری بھرکم اسپنر نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے 5وکٹیں حاصل کر کے افغان ٹیم کی بڑے اسکور کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور 111 رنز پر 7افغان کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جبکہ یہ تمام پانچوں وکٹیں کورن وال نے حاصل کیں۔اس موقع پر عامر حمزہ اور افسر زازئی نے 54رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی قدرے بہتر مجموعے تک رسائی یقینی بنائی لیکن کورن وال نے مزید دو وکٹیں لے کر افغانستان کی ٹیم کو 187رنز پر ٹھکانے لگا دیا۔دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ویسٹ انڈیز کے کورن وال نے شاندار باؤلگ کرتے ہوئے 7وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے شمر بروکس کی عمدہ سنچری اور جان کیمبل کی ففٹی کی بدولت پہلی اننگز میں 77رنز بنا کر 90 رنز کی برتری حاصل کی، شین ڈاؤرچ نے بھی 42رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے عامر حمزہ 5 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ راشد خان نے تین اور ظاہر خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دوسری اننگز میں اوپنرز ابراہیم زدران اور جاوید احمدی نے اپنی ٹیم کو 53 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا جس کے بعد امید تھی کہ میزبان ٹیم میچ میں واپسی کرنے میں کامیاب

ہو جائے گی لیکن کورن وال نے ایک مرتبہ تباہ کن اسپیل کر کے افغانستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ابرہیم زدران 23 رنز بنانے کے بعد کورن وال کی وکٹ بنے جس کے بعد اسکور میں دو رنز کے اضافے سے احسان اللہ رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔افغانستان کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب کورن وال نے ٹیم کے تجربہ کار بلے بازوں رحمت شاہ اور اصغر افغان کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کر کے

افغانستان کی میچ میں واپسی کے دروازے تقریباً بند کر دئیے۔59 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد ناصر جمال اور 62 رنز بنانے والے جاوید احمدی نے کچھ مزاحمت کر کے اسکور کو 96 تک پہنچایا لیکن اس کے باوجود افغانستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 120 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر اور روسٹن چیز نے تین، تین وکٹیں لیں لیکن اصل ہیرو

کورن وال تھے جنہوں نے اس اننگز میں تین وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ میچ میں بھی 10وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔ویسٹ انڈیز کو میچ میں فتح کے لیے 31 رنز کا ہدف ملا جو اس نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے میچ میں 9وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز بھی اپنے نام کر لی۔کورن وال کو ان کی شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…