ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کرنے کیلئے پی سی بی کی منصوبہ بندی شروع

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز اگلے ماہ کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ میچ 11 دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گا۔پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے 10 برسوں کے بعد

میدان آباد ہو رہے ہیں جبکہ 2015 سے مختصر دورانیے کی کرکٹ کراچی اور لاہور میں ہو رہی ہے جس میں شائقین کرکٹ نے مہنگے داموں کے ٹکٹ ہونے کے باوجود دلچسپی کا اظہار کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کر رہا ہے اس لیے اسی لحاظ سے منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو اندازہ ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اس طرح شا ئقین کرکٹ کی دلچسپی نہیں ہو گی جس طرح ٹی ٹوئنٹی کرکٹ یا ون ڈے کرکٹ میں ہوتی ہے اس لیے فیصلہ یہ کیا جا رہا ہے کہ دونوں ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹکٹوں کے دام کم سے کم رکھے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ تماشائی اسٹیڈیمز کا رخ کریں۔ذرائع کے مطابق زیادہ سے ٹکٹ کی مالیت 500 روپے ہو سکتی ہے جس کے امکانات بھی کم سے کم ہیں جب کہ زیادہ انکلوڑرز کے ٹکٹوں کے نرخ 100 اور 200 روپے ہوں گے۔ اس کے علاوہ اسکولوں کے بچوں کو بھی میچوں کے دوران اسٹیڈیمز مدعو کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ ٹکٹوں کی فروخت اور اس کے طریقہ کار کا اعلان کرے گا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…