ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

انعام بٹ ساؤتھ ایشین گیمز میں اپنے اعزاز کے دفاع کیلئے پْرعزم

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انعام بٹ پہلوان ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گیمز میں سونے کا تمغہ جیت کر اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ایشین گیمز یکم دسمبر سے نیپال میں شروع ہو رہے ہیں جس میں انعام بٹ سمیت پاکستان کے سات پہلوان سات مختلف ویٹ کیٹیگریز میں حصہ لیں گے۔

انعام بٹ پہلوان کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے ورلڈ بیچ گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ایک انٹرویو میں انعام بٹ نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے تیاریوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیمپ طویل دورانیے کے نہیں تھے، اپنی مدد آپ کے تحت سب کچھ کرنا پڑتا ہے لیکن اس کے باوجود ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈلز حاصل کریں گے۔انعام بٹ نے کہا کہ مشکلات کی وجہ سے مورال ڈاون نہیں ہوتا اور نا ہی ہونا چاہیے کیونکہ ہمیں پاکستان کے لیے سب کچھ کرنا ہے اور پاکستان کے لیے سب کوششیں کرتے ہیں اور اس مرتبہ بھی یہی کوشش ہو گی کہ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ میڈلز حاصل کریں۔قومی پہلوان نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں سات پہلوان پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور سات میڈلز ضرور ہوں گے، میڈلز کے رنگوں کے بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن اتنا ضرور ہے کہ ان سات میں سے تین سے چار گولڈ میڈلز ہوں گے۔ انعام بٹ نے کہا کہ پوری کوشش ہو گی کہ پاکستان کے لیے میڈ ل جیتیں، دوسری مرتبہ گولڈ میڈل جیت کر اپنے اعزاز کا دفاع کرنا چاہیں گے۔انعام بٹ نے کہاکہ مدمقابل پہلوانوں خاص طور پر بھارتی پہلوان نے بھرپور تیاری کی ہو ئی ہے۔انہوں نے اولمپکس کو سامنے رکھ ٹریننگ کی ہے لیکن ہم بھی کم سہولیات اور ٹریننگ کے باوجود بہترین کھیل پیش کرتے ہو ئے میڈلز جیتیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…