منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یاسر شاہ نے  بھارتی ڈرائیور کو کھانا کھلانے کی خبروں کی وضاحت کردی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین( آن لائن )آسٹریلیا میں موجود پاکستانی ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب تو نہیں ہو سکی لیکن وہاں ایک بھارتی ڈرائیور کو کھانا کھلا کر سب کے دل ضرور جیت لئے ہیں۔پاکستانی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کی جانب سے بھارتی ٹیکسی ڈرائیور کو کھانا کھلانے کی خبر جیسے ہی

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر کوئی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا اور اب ان کھلاڑیوں میں شامل یاسر شاہ نے اصل کہانی بھی بیان کر دی ہے جسے جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا۔یاسر شاہ نے کہا کہ ہم ایک ریسٹورنٹ میں جا رہے تھے، اس لئے ہم نے ایک ٹیکسی کو روکا اور میں نے اسے بتایا کہ ہمیں یہاں ریسٹورنٹس کے بارے میں معلومات نہیں ہیں لہذا ہمیں کسی پاکستانی یا بھارتی ریسٹورنٹ میں لے جا۔اس نے ہمیں پہچان لیا اور ایک بھارتی ریسٹورنٹ میں لے گیا اور ہم سے کرایہ وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ ہم نے اسے کرایہ دینے کی بہت کوشش کی مگر وہ نہیں مانا جس کے بعد ہم نے اسے کھانے کی دعوت دی جو اس نے قبول کر لی۔وہ ہمارے ساتھ بیٹھا اور بہت خوش نظر آ رہا تھا جبکہ اس دوران ہم نے بہت سی خوش گپیاں بھی لگائیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…