اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

تمہارے منہ سے بدبو آرہی ہے،سرفرازاحمد ہوتا تو وہ کیا کرتا؟محمد رضوان اورشان مسعود آسٹریلین کھلاڑیوں کے طنز کا شکاربن گئے

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین(آن لائن)پاکستانی بلے باز شان مسعود کو تنگ کرنے کیلئے آسٹریلین کھلاڑی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے اور بیٹنگ کیلئے میدان میں موجود بلے باز پر فقرے کستے رہے۔تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے گئے پاکستان اور آٹسریلیا کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی اوپنر شان مسعود کو تنگ کرنے کیلئے

آسٹریلوی کھلاڑی فقرے بازی کرتے رہے تاہم سٹمپ مائیک پر دونوں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی فقرے بازی ریکارڈ ہوگئی جس میں ان دونوں کھلاڑیوں کو شان مسعود کو تنگ کرنے کیلئے ان پر فقرے کستے سنا جاسکتا ہے۔آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور لیبسشین کی فقرے بازی میں ٹوتھ پیسٹ کے انٹرنیشنل برانڈ کا نام بھی لیا گیا۔ شان مسعود جب سپنر ناتھن لیون کو کھیلنے کیلئے خود کو تیار کررہے تھے تب شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کرتے ہوئے لیبسشیگن نے کولگیٹ کا نام لیا جبکہ سلپ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے وارنر نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے پوچھا۔کیا تم نے کولگیٹ کہا۔؟انہوں نے پوچھا تم کیا بتانا چاہ رہے ہو، کیا انکے (شان مسعود) کے منہ سے بدبو آرہی ہے۔؟اس موقع پر کمنٹری کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی ذاتی صفائی کے حوالے سے اس طرح کھلاڑیوں کو مختلف حوالے دیتے نہیں سنا۔ اسی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جب پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کریز پر تھے تو آسٹریلوی وکٹ کیپر ٹم پین نے محمد رضوان کو فقرے بازی کا نشانہ بنایا تھا اور انکی محتاط بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انکی جگہ اگر سرفراز احمد وکٹ پر ہوتے تو اس گیند پر چوکا لگاتے۔ انہوں نے فقرے بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انکے(محمد رضوان) کے پاس سے بہت اچھی خوشبو آ رہی ہے۔#/s#

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…