ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

نسیم شاہ سے کم اوور کیوں کروائے گئے؟ سابق کرکٹرز کی تنقید کے بعد وقار یونس بھی بول پڑے،حیرت انگیز جواب

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

برسبین(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت نسیم شاہ کو کم اوور کرانے کو دئیے گئے کیونکہ ہم ان کے بارے میں بہت احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وقار یونس نے کہا کہ نسیم شاہ کم عمر ہیں اور بہت تیزی سے گیند کراتے ہیں اس لئے

ہم ان پر زیادہ باؤلنگ کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔نسیم شاہ پاکستان کا مستقبل ہیں ہم انہیں بہت احتیاط کیساتھ کھلانا چاہتے ہیں۔وقار یونس نے کہا کہ نسیم شاہ سے کم باؤلنگ کرانیکا فیصلہ کپتان کا تھا اور میرا خیال ہے کہ ان کا فیصلہ درست تھا کیونکہ نسیم شاہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں، اور یہ انکا پہلا ٹیسٹ تھا، اسلئے کپتان نے ان سے محتاط انداز میں اوورز کرائے۔ادھربرسبین میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نسیم شاہ کو باولنگ دینے پر سابق آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان کی حکمت عملی بالکل سمجھ نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ نے میچ کے تیسرے روز صرف چار اوورز کرائے جبکہ میچ کے چوتھے روز نسیم شاہ کو باؤلنگ نہ دینے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر اور میرے لئے ذاتی طور پر ناقابل قبول تھا، مجھے پاکستان کی گزشتہ روز کی حکمت عملی قطعی سمجھ میں نہیں آئی، ہم سب نے دیکھا کہ نوجوان بالر نے ڈیوڈ وارنر جیسے بلے باز کو پریشانی میں مبتلا کئے رکھا، انہوں نے اپنے4 اوورز کے سپیل میں ڈیوڈ وارنر کو رنز بنانے سے مکمل طور پر روکے رکھا اور جب پاکستان کیلئے وکٹوں کے حصول کا موقع آیا تو ہمیں نوجوان فاسٹ بالر ایکشن میں نظر نہیں آیا۔انکا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ نسیم شاہ کیساتھ ایسا کیا غلط ہوا کہ اس سے بال لے لی گئی، مجھے یہ بھی نہیں لگتا کہ وہ انجرڈ ہوجائینگے کیونکہ ہم نے انہیں پورا دن میدان میں فیلڈنگ کرتے دیکھا ہے۔ #/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…