بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

نیشنل جونیئر ہاکی چمپئن شپ کیلئے خیبرپختونخوا ہاکی ٹیم کیلئے ٹرا ئلز مکمل

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

پشاور(این این آئی)28 نومبر سے لاہور میں شروع ہونیوالی انڈر21 نیشنل جونیئر ہاکی چمپئن شپ کے لئے خیبرپختونخوا کی دو ٹیموں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز گزشتہ روز پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوئے سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین پاکستان ہاکی فیڈریشن کے

ایسوسی ایٹ سیکرٹری اور کے پی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ تھے جبکہ ان کے ہمراہ سابق ہاکی اولمپئن ایبٹ آباد کے نعیم اختر‘ہیڈ کوچ و سابق انٹرنیشنل پلیئر یاسر اسلام ‘سید ضیاء الرحمان بنوری اورممبر پی ایچ ایف کانگرس وزیرزادہ شامل تھے‘صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ نے ٹرائلز میں منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق ٹیم اے میں ابصاور ‘صفیان‘عثمان‘قیصر ‘یاسین علی ‘ عمر‘اسماعیل‘ثاقب‘زرین‘امجد‘عامر فاروق‘ نعمان‘احسان‘مزمل‘عثمان خان‘عبدالوہاب‘زبیر اور فیضان جبکہ ٹیم بی میں وسیم ‘سلیم ‘دانیال‘قاسم ‘قیصیر‘ سلمان‘اسامیہ‘سعید اللہ ‘شاہ سوار‘جبران‘تیمور‘عبدالرحمان‘یاسین علی ‘رضا حبیب‘منیب ‘فواد ‘احمد اور فہد شامل ہیں ان کھلاڑیوں کے علاوہ سولہ کھلاڑی سٹینڈ بائی بھی رکھے گئے ٹیم قومی مقابلوں میں شرکت کے لئے ستائیس نومبر کو لاہور روانہ ہوگی۔ٹیم آفیشلز میں سیکرٹری کے پی ہاکی ایسوسی ایشن حاجی ہدایت اللہ خان‘طفیل خان اور منظور احمد سادات شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…