اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں ہونیوالے بین الاقوامی سکواش مقابلوں کی سکیورٹی فیس ختم

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور( این این آئی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) نے پاکستان میں شیڈول دو انٹرنیشنل میچز میں سکیورٹی فیس ختم کر دی۔ پشاور میں حال ہی میں نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد کے بعد آئندہ سال پشاور میں

بین الاقوامی سکواش کے مقابلے بحال ہو جائیں گے۔ خیبر پختونخوا میں 50 سے زائد سکواش کورٹس بن رہے ہیں جس پر کام جاری ہے۔ پیر کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر وائس ایئر مارشل عامر مسعود ورلڈ سکواش فیڈریشن کے اجلاس میں جنوبی افریقہ گئے تھے اور وہاں پر پی ایس اے کے حکام سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کے دوران پی ایس اے کے حکام نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان میں آنے والے دو عالمی مقابلوں میں سکیورٹی کی فیس ختم کر دی ہے تاہم دیگر پی ایس اے کے ایونٹس کے حوالے سے سکیورٹی کی مد میں فی میچ سکیورٹی فیس کے مکمل خاتمے کے حوالے سے تبادلہ خیال بعد میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت بالخصوص وزیر کھیل عاطف خان کھیلوں سے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کی کوششوں کی وجہ سے آئندہ دو سالوں میں خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیوں، سکولوں اور کالجوں میں پچاس سکواش کورٹ بن رہے ہیں جس پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ایئر چیف مارشل کی کاوشوں کی وجہ سے ملک میں سکواش کے فروغ اور بہتری کے لئے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک اور ان کی ٹیم بھی کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے کوشاں ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…