جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

برسبین ٹیسٹ کی سنچری ، بابر اعظم نے اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین(این این آئی)قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے برسبین ٹیسٹ کی سنچری کو اپنے کیرئیر کی بہترین اننگز قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پہلی اننگز میں جلد آئوٹ ہونے کا افسوس تھا، میں نے کریز پر جاتے ہی شاٹس کھیلنے شروع کر دیئے جو مجھے فوراً نہیں کھیلنے چاہیے تھے ،ویرات کوہلی کا تجربہ زیادہ ہے، جب میں تجربہ کار ہو جاؤں گا تو میرا مقابلہ بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کیا جا سکتا ہے ،اس وقت میں مقابلہ اور

موازنہ سوچ کر اپنے اوپر اضافی دباؤ نہیں لیتا ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بابر اعظم نے کہاکہ آسٹریلیا میں رنز کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ آسٹریلوی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر بہت اچھا کھیلتی ہے، اس لیے میں یہاں بنائی جانے والی سنچری کو اپنے کیرئیر کی بہترین اننگز کہہ سکتا ہوں۔دوسری اننگز میں 104رنز بنانے والے قومی کرکٹر بابر اعظم نے کہا کہ پہلی اننگز میں جلد آئوٹ ہونے کا افسوس تھا، میں نے کریز پر جاتے ہی وہ شاٹس کھیلنے شروع کر دیئے جو مجھے فوراً نہیں کھیلنے چاہیے تھے حالانکہ وہ میرے فیورٹ شاٹس ہیں لیکن مجھے ابھی کریز پر رکنا چاہیے تھا۔بابر اعظم نے بتایا کہ میں نے دوسری اننگز میں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا، سوچا ہوا تھا کہ باہر جاتی گیندوں کو فوری طور پر نہیں کھیلنا بلکہ انہیں چھوڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا ہی کیا اور لمبی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہو گیا تاہم مجھے سنچری کے فوری بعد آوٹ ہونے سے بھی مایوسی ہوئی، میرا مائنڈ سیٹ یہی تھا کہ میں لمبا کھیلوں جس سے ٹیم کو فائدہ ہو اور آسٹریلیا کو دوبارہ بیٹنگ کرنا پڑے لیکن ایسا نہیں ہوا جس کی وجہ سے مجھے افسوس ہے۔ ‎بابرا عظم نے کہا کہ میں ہمیشہ 100 فیصد کھیل پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں، اس ٹیسٹ میچ میں بھی ایسا ہی کیا، برسبین میں سنچری اسکور کرنے سے اعتماد ملا اور اسی اعتماد کے ساتھ ایڈیلیڈ میں بیٹنگ کروں گا۔بابرا عظم نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے اپنا موازنہ کرنے کے حوالے سے کہا کہ

میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ ویرات کوہلی کے ساتھ میرا موازنہ نہیں بنتا، ویرات کوہلی مجھ سے بہت زیادہ میچز کھیل چکے ہیں۔برسبین ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے کھلاڑی نے کہاکہ ویرات کوہلی کا تجربہ زیادہ ہے، جب میں تجربہ کار ہو جاؤں گا تو میرا مقابلہ بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کیا جا سکتا ہے لیکن اس وقت میں مقابلہ اور موازنہ سوچ کر اپنے اوپر اضافی دباؤ نہیں لیتا بلکہ کرکٹ پر فوکس کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم 22 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، برسبین ٹیسٹ میں انہوں نے اپنے کیرئیر کی دوسری سنچری اسکور کی، ٹیسٹ کیرئیر میں بابرا عظم کو کئی نمبروں پر بیٹنگ کرنا پڑتی رہی ہے اور ان کا کوئی سیٹ بیٹنگ آرڈر میں نمبر نہیں رہا۔ اس حوالے سے بابرا عظم نے کہا کہ جب میں نے کیرئیر

شروع کیا تو میرا کوئی ایک نمبر نہیں تھا، مصباح الحق اور یونس خان کھیل رہے ہوتے تھے، میرا نمبر اوپر نیچے ہوتا رہا تاہم میں ہمیشہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلتا رہا۔بابر اعظم نے بتایا کہ جہاں میری ضرورت ہوتی تھی مجھے بیٹنگ کے لیے بھیجا جاتا رہا، میں نے کبھی بیٹنگ کے لیے نمبر نہیں مانگا، میرے ذہن میں ہمیشہ ایک ہی چیز ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کرنا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…