اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ایمرجنگ ایشیا کپ : پاکستان نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور(این این آئی)اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے روحیل نذیر کی سنچری کی بدولت بنگلہ دیش کو 77 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے،پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 301بنائے ،ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 224رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

میرپور بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنزبنائے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر نے شاندار سنچری اسکور کی۔عمران رفیق نے نصف سنچری بنائی۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 224رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتو پاکستان کے دونوں اوپنرز 41 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔حیدر علی 26 اور عمیر بن یوسف 4 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں اوپنرزکے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر اور عمران رفیق نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 رنز کی شراکت قائم کی۔ عمران رفیق 4چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 62 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔چوتھی وکٹ کے لیے روحیل نذیر نے سعود شکیل کے ہمراہ 85 قیمتی رنز جوڑ کر میچ میں قومی ایمرجنگ ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔ روحیل نذیر نے 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان سعود شکیل 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مڈل آرڈر بلے باز خوشدل شاہ کی 16 گیندوں پر 27 رنزکی اننگز نے میچ میں پاکستان کا مجموعہ 300 کے پار لگادیا۔قومی ایمرجنگ ٹیم نے مقررہ50اوورز میں6وکٹوں کے نقصان

پر301رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سیسومن خان نے 3وکٹیں حاصل کیں۔302 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کے بلے باز لمبی شراکت بنانے میں ناکام رہے اور پاکستان کی باؤلنگ لائن اپ کے سامنے وقفے وقفے سے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتے رہے۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 44ویں اوور میں 224 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے عفیف حسین 49 رنز بناکر ٹاپ اسکور ر رہے۔ قومی ایمرجنگ ٹیم کی جانب سے محمد حسنین نے 3 جبکہ خوشدل شاہ اور سیف بدر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…