منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ میچ میں شدید مشکلات کا شکار شکست یقینی ہوگئی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین( آن لائن )پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ میچ میں شدید مشکلات کا شکار ہوگئی، گرین کیپس کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 276 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں، ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 340 رنز کی برتری کے ساتھ 580 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

مارنس لابوشین نے 185 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، یاسر شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، پاکستان کی 64 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں، شان مسعود 27 اور بابر اعظم 20 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، مچل سٹارک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہفتہ کو برسبین کرکٹ گرائونڈ میں ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 312 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو ڈیوڈ وارنر گزشتہ روز کے سکور میں صرف تین رنز کا اضافہ کرنے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، اس طرح نوجوان فاسٹ بائولر نے کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی، ڈیوڈ وارنر نے 154 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، سٹیون سمتھ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 4 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، اس موقع پر مارنس لابوشین اور میتھیو ویڈ نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور 110 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 468 تک پہنچا دیا، لابوشین نے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی، میتھیو ویڈ 60 رنز بنانے کے بعد حارث سہیل کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے، تراوس ہیڈ کو بھی حارث سہیل نے 24 کے انفرادی سکور پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کرایا، کپتان ٹم پائن 7 رنز بناکر شاہین شاہ کا نشانہ بنے، مارنس لابوشین نے کیریئر بیسٹ اننگز کھیلی اور 185 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے۔

مچل سٹارک 5 ، پیٹ کمنز 7 اور جوش ہیزلووڈ 5 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے، نیتھن لائن 13 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، اس طرح آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 340 رنز کی برتری کے ساتھ 580 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، یاسر شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،حارث سہیل اور شاہین شاہ نے دو، دو جبکہ نسیم شاہ اور عمران خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور اس کے ٹاپ تین بلے باز 25 کے مجموعی سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔

کپتان اظہر علی 5 اور حارث سہیل 8 رنز بناکر مچل سٹارک کا شکار بنے جبکہ اسد شفیق کو پیٹ کمنز نے صفر پر آئوٹ کر دیا، شان مسعود اور بابر اعظم نے تیسرے دن کھیل کے اختتام تک مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا اور ٹیم کا سکور 64 تک پہنچا دیا، شان مسعود 27 اور بابر اعظم 20 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 276 رنز درکار ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…