اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

نسیم شاہ نے ٹیسٹ ڈیبیو پر تیز باؤلنگ سے سب کو گرویدہ بنا لیا،تیز ترین گیند کس رفتار سے کروائی؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین (این این آئی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اپنی تیز باؤلنگ سے سب کو گرویدہ بنا لیا۔برسبین میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 16سالہ نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے ڈیبیو کیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ باؤلنگ کوچ وقار یونس نے انہیں ٹیسٹ کیپ دی اور اس موقع پر نسیم اپنی والدہ کو یاد کر کے آبدیدہ ہو گئے جن کا گزشتہ ہفتے ہی انتقال ہوا تھا۔فاسٹ باؤلر نے اس ڈیبیو کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ناکام بنایا جب انہوں نے مچل اسٹارک کو ہیٹ ٹرک سے محروم کردیا۔نسیم شاہ جب انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی پہلی گیند کھیلنے کے لیے میدان میں اترے تو مچل اسٹارک پاکستان کے یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک پر تھے لیکن 16سالہ باؤلر نے جیسے تیسے یہ گیند روک کر اسٹارک کو ہیٹ ٹرک کے اعزاز سے محروم کردیا۔بعدازاں باؤلنگ کا موقع آیا تو اس میں بھی نسیم شاہ نے دنیا کو اپنی قابلیت کے جوہر دکھانے کا موقع نہیں گنوایا۔کپتان اظہر علی اننگز کے ساتویں اوور کے لیے نسیم شاہ کو باؤلنگ کے لیے لے کر آئے اور ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی ہی گیند 90میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائی گئی تھی۔اس کے بعد انہوں نے اس اوور کی تمام ہی گیندیں 90میل فی گھنٹہ یا اس سے زائد رفتار سے کرائیں اور آسٹریلین بلے بازوں خصوصاً جو برنز کو پریشان کیا۔نوجوان باؤلر مستقل تیز رفتار سے گیند کرتے رہے جس پر کمنٹری باکس میں موجود تمام ہی مبصرین انہیں دادوتحسین سے نوازتے رہے اور ان کے روشن مستقبل کی نوید سنائی۔نسیم نے کئی مواقعوں پر 147 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی اور بالآخر 13ویں اوور کی تیسری گیند پر انہوں نے میچ کی تیز ترین گیند پھینکنے کا اعزاز حاصل کر لیا جو 148.1کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…