وزیراعظم کا وعدہ وفا نہ ہوا، معروف کھلاڑی مہک انور دنیا سے رخصت ہوگئی

22  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی( آن لائن )کراچی میں ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی مہک انور دنیا سے رخصت ہوگئی۔کینسر میں مبتلا ٹیبل ٹینس کھلاڑی مہک انور کے علاج کرانے کا اعلان وزیر اعظم عمران نے منصب سنبھالتے دیا۔ کینسر کے عارضے میں مبتلا مہک انور کے والدین کے پاس اپنی بیٹی کے علاج کے لیے پیسے ختم ہوگئے تھے

جبکہ اس وقت کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے 21 اگست کو اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مہک کی بیماری کا نوٹس لے لیا ہے،فوا د چوہدری نے ٹویٹر میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنے صوابدیدی فنڈز سے پہلے ہی دست بردار ہو چکے ہیں، علاج کا حکم دے چکے ہیں لیکن انفرادی مالی امداد اب وزیر اعظم کا اختیار نہیں۔فواد چوہدری کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ کے باوجود کوئی حکومتی مدد مہک کو نہ مل سکی جبکہ مہک کے علاج پر ان کے والدین اپنی تمام جمع پونجی لگا چکے تھے،مہک کے والدین نے اپنی بیٹی کے علاج کے لیے قرض بھی لیا اور اب ان کے کندھوں پر قرض کا بوجھ بھی آچکا ہے جبکہ ان کے پاس علاج کو جاری رکھنے کی سکت نہیں رہی۔مہک انور کی بہن کا کہنا تھا کہ مہک کا علاج 6 سے 7 ماہ جاری رہتا تو شفا ممکن تھی، ہر ماہ 2 کیمویونی ہونی تھی لیکن اب علاج کے لیے پیسے نہیں ہیں۔اہل خانہ کا کہنا تھا مہک کے علاج کے لیے حلیم عادل شیخ سمیت کئی رہنما گھر آئے مگر حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ مہک انور ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی تھیں اور گزشتہ سال 24ویں جونیئر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں سندھ کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…