لاہور( آن لائن )مکی آرتھر کو ایک مرتبہ پھر پاکستان میں ذمے داری ملنے کا امکان، قومی ٹیم کے سابق کوچ نے نجی ٹی وی چینلز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے انہیں جلد پاکستان میں اپنی خدمات انجام دینے کا موقع ملے۔ جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران کنسلنٹنٹ کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کریں گے۔سری لنکن میڈیا کے مطابق
مکی آرتھر کنسلٹنٹ کی حیثیت سے سری لنکا کی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مکی آرتھر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے مضبوط امیدوار ہیں اور پاکستان کے دورے کے بعد مکی آرتھر سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور پہلا ٹیسٹ11دسمبر سے کراچی اور دوسرا ٹیسٹ 19دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔