پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

قومی ٹیم کا وہ نوجوان فاسٹ باؤلر جس نے اپنی تیز باؤلنگ سے سب کو گرویدہ بنا لیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین (این این آئی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اپنی تیز باؤلنگ سے سب کو گرویدہ بنا لیا۔برسبین میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 16سالہ نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے ڈیبیو کیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ باؤلنگ کوچ وقار یونس نے انہیں ٹیسٹ کیپ دی اور اس موقع پر نسیم اپنی

والدہ کو یاد کر کے آبدیدہ ہو گئے جن کا گزشتہ ہفتے ہی انتقال ہوا تھا۔فاسٹ باؤلر نے اس ڈیبیو کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ناکام بنایا جب انہوں نے مچل اسٹارک کو ہیٹ ٹرک سے محروم کردیا۔نسیم شاہ جب انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی پہلی گیند کھیلنے کے لیے میدان میں اترے تو مچل اسٹارک پاکستان کے یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک پر تھے لیکن 16سالہ باؤلر نے جیسے تیسے یہ گیند روک کر اسٹارک کو ہیٹ ٹرک کے اعزاز سے محروم کردیا۔بعدازاں باؤلنگ کا موقع آیا تو اس میں بھی نسیم شاہ نے دنیا کو اپنی قابلیت کے جوہر دکھانے کا موقع نہیں گنوایا۔کپتان اظہر علی اننگز کے ساتویں اوور کے لیے نسیم شاہ کو باؤلنگ کے لیے لے کر آئے اور ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی ہی گیند 90میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائی گئی تھی۔اس کے بعد انہوں نے اس اوور کی تمام ہی گیندیں 90میل فی گھنٹہ یا اس سے زائد رفتار سے کرائیں اور آسٹریلین بلے بازوں خصوصاً جو برنز کو پریشان کیا۔نوجوان باؤلر مستقل تیز رفتار سے گیند کرتے رہے جس پر کمنٹری باکس میں موجود تمام ہی مبصرین انہیں دادوتحسین سے نوازتے رہے اور ان کے روشن مستقبل کی نوید سنائی۔نسیم نے کئی مواقعوں پر 147 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی اور بالآخر 13ویں اوور کی تیسری گیند پر انہوں نے میچ کی تیز ترین گیند پھینکنے کا اعزاز حاصل کر لیا جو 148.1کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…