پی ایس ایل کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے، اس بار کھیلنے پاکستان ضرور آؤں گا،دنیا کے معروف بلے باز نے بڑا اعلان کر دیا

22  ‬‮نومبر‬‮  2019

کیپ ٹائون (این این آئی)سابق اسٹائلش ٹیسٹ کرکٹر ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بہت تعریف سنی ہے، اس بار کھیل کر خود تجربہ کروں گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 36 سالہ سابق جنوبی افریقی کپتان ہاشم آملہ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے، جن کھلاڑیوں نے بھی پی ایس ایل میں شرکت کی ہے اور میری ان سے بات ہوئی ہے تو انہوں نے پی ایس ایل کو شاندار قرار دیا اور لیگ کے معیار کو بھی اعلیٰ کہا ہے۔ہاشم آملہ نے کہا کہ مجھے چند برسوں میں پی ایس ایل کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا ہے لیکن اس مرتبہ پی ایس ایل کھیلوں کا اور خود

پی ایس ایل کھیل کر تجربہ کروں گا۔ ہاشم آملہ جنوبی افریقا کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے والے واحد بیٹسمین ہیں، انہوں نے 2012 میں انگلینڈ کے خلاف 311 ناٹ آوٹ رنز بنائے،ہاشم آملہ نے 181 ون ڈے میچز میں 27 سنچریوں کے ساتھ 8113 رنز بنائے اور انہیں 44 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا بھی تجربہ ہے۔ہاشم آملہ نے فاف ڈپلیسی کی قیادت میں 2017 میں ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا اور انہوں نے لاہور میں تین میچز کھیلے۔آملہ نے کہا کہ 2017 میں پاکستان کا دورہ اچھا تھا، وقت اچھا گزرا لوگوں نے شاندار میزبانی کی، اب بھی موقع ملتا ہے تو میں پاکستان ضرور آؤں گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…