جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

کرکٹر ثناء میر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) کرکٹر ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان کردیا ہے۔ ثناء میر ملائیشیا میں انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل ایک روزہ سیریز اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں شرکت نہیں کریں گی۔ ثناء میر کا کہنا ہے کہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خاتون کرکٹر کا کہنا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک کے دوران انہیں ایک بار پھر مستقبل کے لیے اہداف ترتیب دینے میں مدد ملے گی۔ان کی نیک خواہشات قومی

خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں اور انہیں امید ہے کہ پاکستان انگلینڈ کے خلاف سیریزمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی20 ممکنہ کھلاڑیوں کا 9 روزہ تربیتی کیمپ 21 سے 29 نومبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں جاری رہے گا۔ قومی ویمنز اسکواڈ 30 نومبر کو ملائیشیاکے لیے روانہ ہوگا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز 9 سے 20 د سمبر تک ملائشیا میں جاری رہے گی۔ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے حتمی اسکواڈز کا اعلان 27 نومبر کو کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…