اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ٹیم کی اندرونی معلومات افشا کرنے پر ایمیلی اسمتھ پر ایک سال کی پابندی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)کرکٹ آسٹریلیا نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر ویمن ٹیم کی کھلاڑی ایمیلی اسمتھ پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے۔ایمیلی اسمتھ پر الزام ہے کہ انہوں نے بورڈ کی جانب سے آفیشل لائن اپ کے اجرا سے قبل ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کا غلط استعمال کرتے ہوئے میچ سے قبل ٹیم کی لائن اپ جاری کردی تھی۔دونومبر کو شیڈول میں سے قبل اپنے سوشل میڈیا پر

اکاؤنٹ پر ٹیم لائن اپ جاری کرنے پر انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا اور ایمیلی نے اپنی غلطی کا تسلیم کر لیا۔اس غلطی پر ویمن کرکٹر پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی جس میں سے 9ماہ کی سزا کو معطل کردیا گیا اور وہ بقیہ سیزن میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جس میچ کے سلسلے میں ہوبارٹ ہریکینز کی ایمیلی پر پابندی عائد کی گئی ہے، سڈنی تھنڈرز اور ہوبارٹ کے درمیان مذکوری میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا لیکن کرکٹ آسٹریلین نے اپنے سخت قواعد و ضوابط کی لاج رکھتے ہوئے انہیں سزا دینا ضروری خیال کیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے قوانین کے تحت ٹیم کی اندرونی معلومات افشا کرنا(کسی انعام یا اس سکے بغیر بھی) ایک جرم ہے کیونکہ ان معلومات کو کسی بھی طرح سے شرط یا میچ واسپاٹ فکسنگ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے آسٹریلین مینز ٹیم کے فاسٹ باؤلر جیمز پٹینسن پر ’غیر مناسب رویہ اختیار کرنے پر‘ ایک میچ کی پابندی عائد کردی ہے جس کے سبب وہ پاکستان اور آسٹریلای کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…