نیشنل گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کا اعزاز بہن بھائی کے نام

15  ‬‮نومبر‬‮  2019

پشاور (این این آئی)قومی گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے میدان میں بہن بھائیوں نے گولڈ میڈلز حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے،صائمہ منظور نے نیشنل گیمز میں 55 کلو گرام کیٹیگری ، ان کے بھائی زوہیب منظور نے 96 کلو گرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔صائمہ منظور اور زوہیب منظور کا تعلق ویٹ لفٹنگ فیملی سے ہے، ان کے والد محمد منظور 1976کے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔صائمہ منظور انٹرنیشنل ویٹ لفٹر ہیں، وہ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں۔ملکی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں صائمہ منظور نے اپنی ویٹ کیٹیگری میں برتری قائم کر رکھی ہے۔

پچیس سالہ صائمہ منظور 6 سالہ بچے کی ماں ہیں اور اس کے باوجود وہ کھیل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے ویٹ لفٹنگ اْن کے خون سے رچی بسی ہے، وہ خود کو اس سے الگ نہیں کر سکتیں۔زوہیب منظور بھی انٹرنیشنل ویٹ لفٹر ہیں اور اپنی کلاس میں خوب مہارت رکھتے ہیں۔دونوں بہن بھائیوں نے حال ہی میں ساؤتھ ایشین گیمز کے ٹرائلز میں حصہ لیا اور دونوں کا انتخاب ہو گیا، دونوں اب اگلے ماہ نیپال میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ان کا عزم اور خواہش ہے کہ وہ ساؤتھ ایشین گیمز میں ایک ساتھ حصہ لے کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…