نارتھ سائونڈ (آن لائن)آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ، بھارت ویمن نے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 6 وکٹوں سے ہرا کر تین میچز کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ نارتھ سائونڈ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں میزبان ویمن پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 194 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے بھارتی ویمن ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 195 رنز کا ہدف دیا۔سٹیفانی ٹیلر 79 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔ بھارتی گوشوامی اور پونم یادیو نے دو ، دو جبکہ شیخا پانڈے، راجیشواری اور شرما نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں
جمیما روڈریگس اور سمریتی مندھانا کی شاندا اووپننگ پارٹنرشپ کی بدولت بھارت ویمن نے مطلوبہ ہدف 42.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔سمریتی مندھانا 74 اور جمیما روڈریگس 69 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں، دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کی شراکت پر 141 قیمتی رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔یوں بھارت ویمن نے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 6 وکٹوں سے ہرا کر تین میچز کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔ ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بھارت کی سمریتی مندھانا کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔