جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

بابراعظم کیلنڈر ایئر میں 1600 سے زائد ٹی 20 رنز سکور کرنیوالے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(آن لائن)بابراعظم نے ایک کیلنڈر ایئر میں 1600 سے زائد ٹی 20 رنز سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔ ان کے علاوہ ویرات کوہلی ( 2016میں 1614 رنز) اور ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل ( 2015 میں 1665 رنز) یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔پاکستانی ٹی 20 کپتان نے اس سال اب تک 1601رنز سکور کردیے جب کہ ابھی آسٹریلیا سے مزید 2 میچز باقی ہیں، جس میں بہتر کارکردگی سے وہ کرس گیل سے ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز کا ریکارڈ بھی چھین سکتے ہیں۔اس فہرست میں چوتھا نمبر بھی کرس گیل کا ہی ہے جنہوں

نے 2012میں1532رنز سکور کیے تھے ،کیوی بلے باز کولن منرو 2018میں 1530رنز سکور کرکے پانچویں نمبر پر براجمان ہیں ، سابق کیوی کپتان برینڈن میکلولم 2017میں 1517 رنز سکورکرکے چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں ،کرس گیل2011میں 1497رنز بنا کر ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں ،پاکستان کے عمر اکمل2016میں1386رنز بنا کر آٹھویں نمبر پر موجود ہیں ، سابق جنوبی افریقی بلے باز کولن انگرام2018میں 1378رنز سکور کرکے نویں پوزیشن پر قابض ہیں جب کہ آسٹریلوی ٹی ٹونٹی کپتان ایرون فنچ2018میں 1350رنز بناکر دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…