اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

دورہ آسٹریلیا تاریخ بدلنے کا بہترین موقع ہے،شان مسعود

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز شان مسعود نے کہاہے کہ دورہ آسٹریلیا تمام نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اچھا موقع ہے وہ اس دورے میں پرفارم کریں اور خود کو بڑے کھلاڑیوں میں شمار کرائیں، آسٹریلیا ٹف حریف ضرور ہے ،پاکستانی ٹیم بھی آسٹریلیا میں اپنی تاریخ کو تبدیل کرنے کا ہدف لیے میدان میں اتریگی۔ ایک انٹرویو میں شان مسعود نے کہا کہ آسٹریلیا ٹف حریف ضرور ہے تاہم

پاکستانی ٹیم بھی آسٹریلیا میں اپنی تاریخ کو تبدیل کرنے کا ہدف لیے میدان میں اترے گی۔پندرہ ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے بیٹسمین نے کہا کہ آسٹریلیا ہو یا کوئی اور دورہ، ٹف ضرور ہوتا ہے، آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے لیکن چیلنج کے ساتھ ساتھ یہ ایک اچھا موقع ہے کہ اس بار وہ کر دکھائیں جو پاکستان ٹیم نے پہلے کبھی نہیں کیا، بہترین رزلٹ دیں گے اور پوری کوشش کریں کہ تاریخ تبدیل کریں۔شان مسعود نے کہا کہ نوجوان پلیئرز کے پاس یہ سیریز خود کو منوانے کا اچھا موقع ہے، جو ینگسٹر کے طور پر پرفارم کرے گا وہ آئندہ بڑے نام کے طور پر پہنچانا جائے گا۔ٹیسٹ بیٹسمین نے کہا کہ آج کے جو بھی بڑے نام ہیں، انہوں نے اسٹارٹ ایک ینگسٹر کے طور پر ہی کیا کیوں کہ کوئی بھی پلیئر پہلے سے عظیم کرکٹر بن کر نہیں آتا، وہ پہلے ٹیم میں آتا ہے، پھر پرفارم کرتا ہے اور اس کے بعد وہ بڑا پلیئر بنتا ہے۔قومی بلے باز نے کہا کہ اب ان سب کے پاس یہ موقع ہے، ویسا ہی جیسا ان تمام گریٹ کے پاس ماضی میں تھا، اب ہمیں اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاکر ایسی پرفارمنس دینی چاہیے جو پاکستان کے لیے مصباح یا یونس جیسے بڑے ناموں نے دیں، ہم سب کے پاس موقع ہے کہ آسٹریلیا میں پرفارم کریں اور اپنا نام پیدا کریں۔تیس سالہ بیٹسمین نے کہا کہ وہ ذاتی نمبر نمبرز کی طرف نہیں جاتے، ان کی کوشش ہو گی کہ اپنا 100 فیصد دیں اور گیم میں وہی اپلائی کریں کہ جس کی تیاری کی ہے۔ انہوں

نے کہا کہ دورہ جنوبی افریقا میں جو غلطیاں ہوئی، اس سے سیکھا ہے اور اب وہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے، جو چالیس پچاس کے اسکور وہاں کئے، کوشش کروں گا کہ ان کو تین ہندسو ں کے اسکورز میں تبدیل کروں۔انہوں نے کہا پس پردہ محنت کو کوئی دیکھتا نہیں، لیکن اس محنت کی اہمت بہت ہے، شان کے مطابق ان کے کھیل میں نکھار کی اہم وجہ ڈومیسٹک کرکٹ ہے کیوں کہ پچھلے چند سالوں میں بہت ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی اور پاکستان اے کی

جانب سے مختلف سیریز کھیلیں جس سے بہت تجربہ ملا اور اسی تجربے نے جنوبی افریقا میں بہت مدد کی۔ایک سوال پر شان مسعود نے کہا کہ وہ سیریز میں سرفراز کو مس ضرور کریں گے، ان کا ڈانٹنا، ان کا مذاق کرنا، ان کا آف دی فیلڈ بھائیوں جیسا رویہ، وہ ضرور مس کریں گے تاہم ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تبدیلی ہوتی رہتی ہے، اب ٹیم کو اظہر علی کی قیادت ملی ہے اور امید ہے کہ اظہر کی کپتانی میں پاکستان ٹیم کامیابیوں کی منزل طے کرے گی۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…