اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

میچ فکسرز کے ساتھ میدان میں اترتا تھا، شعیب اختر کا انکشاف

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ میچ فکسرز کے ساتھ میدان میں اترتا تھا۔ ایک انٹرویو انہوںنے کہاکہ کیرئیر کے دوران مجھے کئی بار میچ فکسنگ کی پیشکش کی گئی، ایک بار 10 لاکھ ڈالر، انگلینڈ میں چار کنال گھر سمیت پرکشش آفر دی تاہم میں نے بْکی کو کمرے میں بند کرکے ٹھیک سے پٹائی کی۔انہوں نے کہا کہ بکی کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے پکڑلیا تھاجس پر اْس بکی نے سب لڑکوں کے نام دیے تھے لیکن میرا بتایا کہ میچ فکسنگ کی پیشکش پر شعیب اختر نے مجھے مارا ہے، تاہم وہ باقی سب لڑکوں کو گھیرنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔شعیب اختر نے کہا کہ

میرے اردگرد میچ فکسر موجود ہوتے تھے لیکن میں نے سوچ رکھا تھا کہ پاکستان کو دھوکا نہیں دینا، میں 22 لوگوں کے ساتھ کھیلتا تھا جس میں 11 مخالف اور 10 اپنی ٹیم کے لوگ ہوتے تھے جس میں سے پتا نہیں ہوتا تھا کہ کون میچ فکسر ہے، کون کیا کررہا ہے۔انہوںنے کہاکہ محمد آصف نے مجھے بتایا کہ کون کون سے میچ فکس کیے اور کیسے کیے تو میں نے کہا کہ اْس میچ میں تو میں بھی تھا، جس کے جواب میں آصف نے کہا کہ سر آپ ملنگ آدمی ہیں، آپ اپنا زور لگا رہے تھے اور ہم اپنا لگا رہے تھے۔اِن الفاظ کی ادائیگی کے بعد انٹرویو میں خود شعیب اختر کہتے ہیں یہ بریکنگ نیوز ہے اور پھر مسکرادیتے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…