پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

ثناء میر نے کونسا ایوارڈ پوری قوم کے نام کر دیا‎

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا ء میر نے ایشیا گیم چینجر ایوارڈ پوری قوم کے نام کر دیا۔ایک انٹرویومیں ثنا ء میر نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ میرا سفر بہت طویل ہے لیکن یہ سفر میرے اکیلے کا نہیں ہے، اس سفر میں میرے ساتھ کرکٹ بورڈ، ساتھی

کھلاڑی، کوچز اور گراؤنڈ اسٹاف بھی شامل ہے، اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ یہ میرے اکیلے کا ایوارڈ نہیں ہے یہ سب کا ایوارڈ ہے۔ثنا ء میر نے کہا کہ کرکٹ کے علاوہ بھی ان کی سرگرمیوں کو سراہا گیا ہے، یہ وہ سرگرمیاں ہیں جن میں انہوں نے اپنا حصہ ڈالتے ہوئے سب کو متاثر کیا۔ثنا میر کے مطابق بااثر شخصیت کے اس ایوارڈ کے بعد میری ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ہے ، اب میری کوشش ہو گی کہ میں نئی آنے والی لڑکیوں کے لیے راستہ آسان بناؤں تاکہ جن مشکلات کا سامنا ہمیں کرنا پڑا ہے وہ انہیں نہ کرنا پڑے ۔ثنا ء میر نے نوجوان لڑکیوں کو کرکٹ کھیلنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ نئی لڑکیاں آئیں اور کھیلیں تاکہ کھیل کو ترقی ملے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اسی وجہ سے اس وقت اس مقام پر ہیں کہ ان کی سینئر کھلاڑیوں نے کھیل کے لیے بہت کچھ کیا ہے، ہمیں بھی ایسا کرنا ہے اور اپنا حصہ ڈالنا ہے ، اس سے پاکستان ویمن کرکٹ مزید آگے جائے گی۔ثنا میر نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن کرکٹ کے لیے کافی محنت کر رہا ہے لیکن ابھی مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…