اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو جزوی طور پر بحال کرنے پر غور ہونے لگا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو جزوی طور پر بحال کرنے پر غور ہونے لگامیڈیارپورٹ کے مطابق ہیڈ کوچ مصباح الحق اور قومی ٹیم کی جانب کھیلنے والے کئی پلیئرز کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کیلیے نوٹس جاری ہوئے اور کرکٹرز کو روزگار کیلئے خوار ہوتے دیکھ کر شدید رد عمل سامنے آیا تھا، اس صورتحال میں پی سی بی نے محکموں کو خط میں ہمدردانہ رویہ اختیار کرنے کیلئے کہا تھا۔دوسری جانب سینئر کرکٹرز نے بھی پی سی بی کے اعلی حکام کو ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بقا کیلئے تجاویز پیش کی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل ٹی

ٹوئنٹی، انڈر 23 اور تین روزہ کرکٹ کے ٹورنامنٹ کرواکر محکموں کیساٹھ وابستہ کرکٹرز کیلیے روزگار کے مواقع برقرار رکھے جاسکتے ہیں۔گزشتہ روز ویمن کرکٹ کیلیے سپانسرشپ کی تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ غیررسمی گفتگو میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بتایا کہ کرکٹرز کی مالی مشکلات کا اندازہ ہے، اداروں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، کوئی ایسا مناسب سسٹم بنانے کی کوشش کررہے ہیں جس میں ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کھیلنے والے کرکٹرز کو ایکشن میں آنے کے مواقع میسر آسکیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…