کرائسٹ چرچ (این این آئی)انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 154 رنز کا ہدف دیا انگلینڈ ٹیم نے 18.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جیمز ونس نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے ،مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ جمعہ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے
سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بعد میں درست ثابت ہوا، کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 153 رنز بناکر انگلینڈ کو میچ میں کامیابی کے لئے 154 رنز کا ہدف دیا، راس ٹیلر 44، ٹم سیفرٹ 32 اور کولن منرو نے 21 رنز بنائے، ڈیرل مچل نے ناقابل شکست 30 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے کرس جارڈن نے دو جبکہ ثام کیورین عادل رشید اور پیٹ برائون نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے جیمز ونس کی نصف سنچری اور کپتان آئن مورگن کے ناقابل شکست 34 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جیمز ونس 59، جونی بائرسٹو 35 اور کپتان آئن مورگن ناقابل شکست 34 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے کیویز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ کیویز کی طرف سے مچل سینٹنر نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ انگلینڈ کے جیمز ونس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔