اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

خاتون ریفری نے سیلفی لینے کیلئے ’’کاکا‘‘ کو یلو کارڈ دکھادیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیلیا(این این آئی) برازیل کے لیجنڈ فٹبالر کاکا کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے خاتون ریفری نے انہیں یلو (پیلا)کارڈ دکھا کر میچ رکوا دیا۔برازیلی فٹبال ٹیم کے سابق اسٹار کھلاڑی کاکا کی مقبولیت کا مظاہرہ گزشتہ روز اْس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک چیریٹی میچ کے دوران خاتون ریفری نے غیر متوقع طورپر سیٹی بجا کر میچ رکوا دیا۔خاتون ریفری کی جانب سے میچ اْس وقت رکوایا گیا جب گیند کاکا کے کنٹرول میں تھی۔ریفری کی جانب سے میچ رکوانے پر کاکا سمیت دونوں ٹیموں کے کھلاڑی حیران تھے کہ ریفری بھاگتی ہوئی کاکا کے پاس آئی اور

انہیں یلو کارڈ دکھا دیا جس پر تمام کھلاڑی اور شائقین ششدر رہ گئے تایم ریفری نے سب کی حیرت ختم کرتے ہوئے اپنا موبائل نکالا اور کاکا کے ساتھ سیلفی لے لی، جس پر گراؤنڈ کا ماحول یکسر تبدیل ہوگیا اورکاکا بھی خاتون ریفری کی اس حرکت پر مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کیریئر سے 2 سال قبل ریٹائرمنٹ لینے والے 37 سالہ کاکا کا شمار برازیل کی قومی ٹیم کے انتہائی اہم مڈفلیڈرز میں ہوتا تھا۔ 2007 میں انہیں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…