اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

شائقین کرکٹ کےلئے خوشخبری، پاکستان وویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کو ٹی 20سیریز میں کلین سوئپ کر دیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان نے جویریہ کی نصف سنچری کی بدولت وویمنز سیریز میں بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 28 رنز سے شکست دے کر کلین سوئپ کردیا، پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 117رنز بنائے،بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز ہی بناسکی،،انعم امین اور ڈیبیو کرنے والی صباء نذیر نے دو دو کھلاڑیوں کو

پویلین راہ دکھائی ،کیرئیر کی ساتویں نصف سنچری اسکور کرنے پر پاکستان کی جویریہ خان کو پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 117رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز ہی بناسکی۔ جویریہ خان نے کیرئیر کی ساتویں نصف سنچری اسکور کی۔اس سے قبل قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ محض 19 اسکور پر ابتدائی 2 وکٹیں گرنے کے بعد جویریہ خان اور عمیمہ سہیل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ جویریہ خان نے7چوکوں کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔عمیمہ سہیل 31 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئیں۔ قومی ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے جہاں آراء عالم نے 12 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رومانہ احمد نے 2وکٹیں حاصل کیں۔118 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم کی ابتدائی 4 کھلاڑی محض 12 رنز پرآؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئیں۔ وکٹ کیپر بیٹر نگار سلطانہ اور فرغانہ حق نے محتاط کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کے درمیان 53 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ نگار سلطانہ 30 اور فرغانہ حق 27 رنز بنا کر ٹاپ اسکوررز رہیں۔مہمان ٹیم کی

6 کرکٹرز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکیں۔ بنگلہ دیش کی ویمزٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز ہی بناسکی۔اسپنر انعم امین نے 10 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے والی اسپنر صباء نذیر نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں۔کیرئیر کی ساتویں نصف سنچری اسکور کرنے پر پاکستان کی جویریہ خان کو پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔صباء نذیر نے پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…