اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کریسٹیانورونالڈو سوشل میڈیا پر فٹبال سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑی بن گئے

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لزبن(این این آئی)پرتگال کے معروف فٹبالر کریسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا پر فٹبال سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ہاپر ایچ کیو کے بز بنگو میں شائع ہونے والے مطالعے کے مطابق پرتگال کے معروف فٹبالر رونالڈو کھیل کے میدان سے زیادہ انسٹاگرام پر اسپانسرڈ پوسٹ سے کما لیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے گزشتہ سال کھیل کے میدان سے 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر معاوضہ وصول کیا تھا جس کے بعد یہ دنیا میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے ایتھلیٹ بنے تھے۔اب رونالڈو صرف انسٹاگرام سے سالانہ 4 کروڑ 78 لاکھ ڈالرز کما کر ریکارڈ توڑ معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔انسٹاگرام پر سب سے زیادہ کمانے والوں کی فہرست میں رونالڈو کے بعد ارجنٹینیا کے فٹبالر لیونل میسی ہیں جو سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے 2 کروڑ 33 لاکھ ڈالر سالانہ کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ اس فہرست میں تیسرا نمبر کینڈل جینر کا ہے جو اس پلیٹ فارم سے سالانہ ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر ڈالر کماتی ہیں۔سوشل میڈیا کی معروف ایپ انسٹاگرام پر رونالڈو کے 187 ملین فالورز ہیں اور یہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالووز رکھنے والے کھلاڑی ہیں۔انسٹاگرام پر اتنی تعداد میں فالوورز ہونے کی وجہ سے کمپنیاں رونالڈو کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں جس میں جوتوں کی بین الاقوامی کمپنی نائکی اور شیمپو کی معروف کمپنی کلیئر بھی شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…