لاہور( این این آئی )پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو پہلی پک کو اسٹریٹ کرکٹ سے جوڑنے کا فیصلہ کر لیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو میں فرنچائزرز کے لیے پکس کے انتخاب کا روایتی طریق کار ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب گلی محلہ طرز کی کرکٹ میں رائج پُگم پگائی فارمولا اپنایاجائے گا او راس حوالے سے فرنچائزرز کو اس طریق کار پر بریفنگ بھی دی گئی ہے۔ مجوزہ طریق کار کے مطابق تمام فرنچائزرز 3نومبر
کو گریٹر اقبال پارک یا قذافی اسٹیڈیم میں جمع ہوں گے اور پُگمپگائی فارمولے کے تحت پکس کا چنائو کیا جائے گا ۔ پہلی پک کا انتخاب گلی محلوں کی طرز پر کھیلی جانے والی کرکٹ طرز پر ہوگا جس کے تحت پُگمپگائی والے یا بیٹ کے ذریعے باریاں نکالنے والے طریق کار کو اپنایا جائے گا۔سیزن کی باقی تمام 17پکس پہلے سے رائج طریق کار کے تحت ہی ہوںگی۔حکام کے مطابقاسٹریٹ کرکٹ پکس کا روایتی انداز اپنانے سے پاکستان سپرلیگ کو بھی روایت سے جوڑنا ہے۔