قومی ہیرو ریسلر انعام بٹ کو وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال پذیرائی نہ مل سکی

30  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) قومی ہیرو اور ورلڈ چیمپئن ریسلر انعام بٹ کو وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال پذیرائی نہ مل سکی۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ بیچ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے انعام بٹ کی پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ر سید عارف حسن نے قومی ہیرو کو کھیلوں کا سفیر مقرر کرنے سمیت ان کی حوصلہ افزائی کیلئے پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی دی لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر قومی ریسلر کی

حوصلہ افزائی کیلئے کوئی تقریب منعقد نہیں کی جا سکی جبکہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بھی انعام بٹ کو مدعو کرکے قومی ہیرو کی حوصلہ افزائی کرنے میں ناکام رہی، کھیلوں سے تعلق رکھنے والے حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان، صدر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے درخواست کی ہے کہ دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کرنیوالے قومی ہیرو انعام بٹ کو مدعو کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ دیگر کھلاڑی بھی انعام بٹ کی طرح پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…