ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے آسٹریلیا میں کھیلنا ایک چیلنج قرار دیدیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2019 |

سڈنی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے آسٹریلیا میں کھیلنا ایک چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ڈیپارٹمنٹ اگر کنڈیشنز کے مطابق کھیلا تو ہم اچھے نتائج دے سکتے ہیں،بابر ا عظم کیلئے کپتانی ایک نیا تجربہ ہے ، اظہر علی ٹیسٹ کے کامیاب بیٹسمین ہیں ، دونوں پہلا فوکس اپنی بیٹنگ پر رکھیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے سڈنی میں ڈیرے ڈال لیے ہیں قومی ٹیم تین نومبر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی

انٹرنیشنل سے قبل جمعرات کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں پریکٹس سیشن سے قبل ہیڈ کوچ مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہر ٹیم کیلئے آسٹریلیا میں آکر کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے، کنڈیشنز مختلف ہونے کے باجود انجوائے بھی کرتے ہیں۔مصباح الحق نے کہاکہ نوجوان کرکٹرز کے لیے یہاں کھیلنا ایک اچھا موقع ہے ،ہر ڈیپارٹمنٹ اگر کنڈیشنز کے مطابق کھیلا تو ہم اچھے نتائج دے سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نسیم شاہ اچھی بولنگ کر رہا ہے ہم سب پرجوش ہیں کہ وہ ٹیم میں شامل ہو کر یہاں بولنگ کرے، جبکہ عثمان قادر کو ٹیم میں آسٹریلیا میں تجربے کی وجہ سے شامل کیا ہے۔مصباح نے کہا کہ بابر ا عظم کیلئے کپتانی ایک نیا تجربہ ہے ، اظہر علی ٹیسٹ کے کامیاب بیٹسمین ہیں ، دونوں پہلا فوکس اپنی بیٹنگ پر رکھیں۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ سب کھلاڑی اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ پر فوکس کریں تو معاملات آسان ہو جاتے ہیں ، کوشش ہو گی کہ کارکردگی میں تسلسل ہو غیر متوقع کارکردگی آسٹریلیا کے لیے ہی نہیں ہمارے لیے بھی خطرہ ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان کی پیس بیٹری میں نوجوان مگر پرجوش بولرز شامل ہیں، اچھی کرکٹ کھیلتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔مصباح الحق نے کہا کہ پاکستانی قوم اور شائقین نوعمر محمد مو سیٰ مو کو ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں، امید ہے کہ وہ یہاں اپنی افادیت ثابت کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، وہ ہمارا

سرپرائز پیکج ثابت ہوسکتے ہیں، ہمیں تینوں شعبوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، پاکستان کو ناقابل یقین ٹیم قرار دیئے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ چیز ہمارے لئے پریشانی کا باعث ہے تو آسٹریلیا کے لیے بھی خطرے کی علامت ہوگی۔انہوںنے کہاکہ عثمان قادر کو آسٹریلیا میں کھیلنے کے تجربہ کے پیش نظر منتخب کیا ہے،

ان کی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کارکردگی بھی اچھی رہی ، نوجوان سپنر گوگلی اور فلپر سمیت لیگ اسپین بولنگ کے ہتھیاروں سے مزین ہیں۔مصباح نے کہا کہ آسٹریلیوی بلے باز اسٹیو اسمتھ اس وقت بھرپور فارم میں نظر آ رہے ہیں، ایسے کھلاڑیوں کو رنز بنانے سے روکنے کا واحد حل انہیں جلد آؤٹ کرنے پر منحصر ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…