منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مرد کرکٹرز کیلئے شرم کا مقام پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20سیریز جیت لی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) قومی ویمنز ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 15رنز سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 167رنز بنائے۔

جواب میں بنگلہ دیش کی ویمز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز ہی بناسکی۔ کپتان قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بسمعہ معروف نے کیرئیر کی دسویں اور جویریہ خان نے چھٹی نصف سنچری اسکور کی۔اس سے قبل بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان سلمہ خاتون نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 35 کے مجموعی اسکور پر اس وقت گری جب سدرہ امین 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔ دوسری وکٹ کے لیے کپتان بسمعہ معروف اور اوپنر جویریہ خان کے درمیان95 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ کپتان قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بسمعہ معروف نے 50 گیندوں پر 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ بسمعہ معروف کے انٹرنیشنل کیرئیر کی بہترین اننگز میں 9 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ جویریہ خان 44 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے میڈیم پیسر جہاں آراء عالم نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ 168 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم کی ابتدائی 3 وکٹیں محض 25 رنز پر گرگئیں۔ چوتھی وکٹ کے لییمڈل آرڈر بیٹر سنجیدہ اسلام نے نگار سلطانہ کے ہمراہ 57 رنز کی شراکت قائم کی۔ سنجید ہ اسلام 45 اور نگار سلطانہ 21 رنز پر ہمت ہارگئیں۔ اختتامی اوورز میں فرغانہ حق نے جارحانہ اننگز کھیلی تاہم و ہ بھی 19 گیندوں پر 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔ بنگلہ دیش کی ویمز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز ہی بناسکی۔ قومی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی جانب سے دوسرا بین الاقوامی میچ کھیلنے والی اسپنر سعدیہ اقبال نے 19 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔ ڈیانا بیگ، انعم امین اور ثناء میر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف کو پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…