اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

خیبر پختونخوامیں ہائی ویز پر سیٹلائٹ ریسکیو اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ جانتے ہیں ایک ایمبولینس میں کتنے متاثرین آسکیں گے؟

datetime 27  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے ہائی ویز اور موٹرویز پر 8 سیٹلائٹ ریسکیو اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی حکومت کے حکام نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ مذکورہ منصوبے کا مقصد ٹریفک حادثات میں متاثرین کی جان بچانا اور معذوری کے تناسب کو کم سے کم کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے پر امریکی ادارہ برائے انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ 13کروڑ 90 لاکھ روپے مالی تعاون پیش کرے گا۔حکام نے بتایا کہ

صوبے میں ہائی ویز پر مربوط ریسکیو سروس کا کوئی نظام موجود نہیں اور قریبی اضلاع سے ہنگامی ٹیمیں جائے حادثہ پر بھیجی جاتی ہیں جنہیں پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہوتا اور اس طرح متعدد جانوں کا ضیاع ہوجاتا ہے۔حکام نے بتایا کہ ریلیف، ری ہبلیٹیشن اینڈ سیٹلمنٹ (آر آر ایس) کا محکمہ سیٹلائٹ ریسکیو اسٹیشن قائم کرے گا۔آر آر ایس کے سیکریٹری محمد عابد مجید نے بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے حادثات کی شرح زیادہ ہے۔محمد عابد مجید نے بتایا کہ ہر ریسکیو سینٹر پر بڑی ایمبولنس ہوں گی جس میں 6 سے 8 متاثرین آسکیں گے۔علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ ضروری طبی سامان سمیت تربیتی یافتہ عملہ ہر وقت موجود ہوگا۔عابد مجید نے کہاکہ ان کے محکمے نے ابتدائی طور پر 8 ریسکیوسینٹر کی تجویز دی جس کی فنڈنگ یو ایس ایڈ کرے گا اور حکومت طبی عملہ فراہم کرے گی۔آر آر ایس کے سیکرٹری نے بتایا کہ ریسکیو سینٹر پر 24 گھنٹے سروس فراہم کی جائیں گی اور ان کا محکمہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی سے رابطہ کریگا تاکہ ایمبولینس کے لیے شیڈز اور شیپنگ کنٹینر رکھنے کے لیے جگہ کا حصول ممکن ہے جس میں ریسکیو اسٹیشن قائم ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 پورے منصوبے کو یقینی بنائیگی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…