اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

خاتون کھلاڑی کا اسکارف ٹھیک کرنے میں تعاون پر مخالف ٹیم کی تعریف

datetime 27  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان (این این آئی) اردن میں خواتین ٹیموں کے درمیان ہونے والے ایک فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں نے اخلاقی برتاؤ اور مشفقانہ رویے کی مثال قائم کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اردن میں 2 مقامی خواتین فٹ بال کلبوں کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا کہ اس دوران ایک خاتون کھلاڑی کا اسکارف پھسل کر نیچے آنے لگا تو وہ رک کر بیٹھ گئی تاکہ اپنا اسکارف ٹھیک کرسکے۔اس دوران قریب موجود مخالف ٹیم کی کھلاڑیوں نے اس کے گرد گھیرا بنالیا

تاکہ وہ اطمینان کے ساتھ اپنا اسکارف ٹھیک کرکے پہن سکے۔رپورٹ کے مطابق اس دوران 30 سیکنڈ تک میچ رکا رہا اور جیسے ہی خاتون نے اسکارف درست کیا مخالف ٹیم کی کھلاڑیوں نے اپنی اپنی پوزیشن سنبھالتے ہوئے میچ شروع کردیا۔واقعہ کی ویڈیو سوشل ویڈیو پر وائرل ہوچکی ہے اور اسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خواتین کھلاڑیوں کے بہترین رویے (اسپورٹس مین شپ) کی تعریف کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…