بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میچز کراچی اور راولپنڈی میں کرانے کی تجویز

datetime 27  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں 10سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کی امیدیں مزید روشن ہو گئی ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گرد حملوں کے بعد پاکستان پر عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔

اور اس کے بعد سے پاکستان میں ایک بھی ٹیسٹ میچ کا انعقاد نہ ہو سکا اور نتیجتاً قومی ٹیم کو اپنے تمام ٹیسٹ میچز متحدہ عرب امارات یا دیگر مقامات پر کھیلنے پڑے۔حال ہی میں محدود اوورز کی سیریز کے لیے پاکستان آنے والی سری لنکن ٹیم کے کامیاب دورے کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے انعقاد کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔محدود اوورز کی سیریز کے لیے 10 اہم اور سینئر سری لنکن کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد سری لنکن نے نوجوان اور قدرے ناتجربہ کار ٹیم کو پاکستان بھیجا تھا تاہم کامیاب دورے کے بعد مذکورہ کھلاڑیوں نے پاکستان میں سیکیورٹی اور ماحول کو کھیل کے لیے شاندار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے سینئر کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔پی سی بی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کراچی اور لاہور کے بجائے راولپنڈی میں کرانے کی تجویز پیش کی ہے جہاں راولپنڈی میں آخری مربتہ 2004 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی میزبانی کی تھی۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں منعقد کرانے کی تجویز دی گئی ہے جس نے پاکستان میں 2009 میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ کی میزبانی کی تھی۔ٹیسٹ سیریز کے لیے لاہور کو نظرانداز کردیا گیا جس کی وجہ صوبے بھر میں اسموگ اور ٹیسٹ میچ کے لیے دن کے کم اوقات و روشنی کے مسائل کے سبب صوبہ پنجاب کے دارالحکومت کو زیر غور نہیں لایا گیا۔پاکستان نے ابھی سری لنکا کو اس سیریز کے میچز ان دو مقامات پر منعقد کرانے کی تجویز پیش کی ہے تاہم ابھی تک سری لنکن بورڈ نے ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے حتمی رضامندی ظاہر نہیں کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…