بھارت کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

25  اکتوبر‬‮  2019

نئی دہلی ( آن لائن ) بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا، ویرات کوہلی کو آرام کی غرض سے ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت نہیں کریں گے تاہم انکی جگہ روہت شرما ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینگے، ویرات کوہلی ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت کرینگے، وجے ہزارے ٹرافی میں 212

ریکارڈ رنز بنانے والے کیرالہ کے بلے باز سنجو سیمسن کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، آل راؤنڈر شیوام ڈیوب پہلی مرتبہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے انکو ہرادیک پانڈیا کی جگہ متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔خلیل احمد بھی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے شہباز ندیم ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ کی قیادت روہت شرما کرینگے دیگر کھلاڑیوں میں شیکھر دھون ، کے ایل راہول ، سنجو سیمسن، شیریس لیئر، منیش پانڈے، رشبھ پانٹ (وکٹ کیپر) ، واشنگٹن سْندر ، کرونل پانڈیا ، یوزویندرا چاہال ، راہول چاہار ، دیپک چاہر ، خلیل احمد ، شیوام ڈوب اور شاردول ٹھاکر شامل ہیں۔ٹیسٹ سکواڈ کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، میانک اگروال، چیتشوار پجارا، اجنکیا رہانے، ہنوما ویہاڑی، وریدھیمان ساہا (وکٹ کیپر) ، راویندرا جدیجہ، روی چندرن ایشون، کلدیپ یادیو، محمد شامی، اومیش یادیو، اشانت شرما، شبمان گل اور ریشبھ پانٹ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل سیریزکا پہلا میچ 3 نومبر کو دہلی میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 7 نومبر کو راجکوٹ اور تیسرا 10 نومبر کو ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 نومبر تک انڈور جبکہ دوسرا میچ 22 سے 26 نومبر تک کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…