جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان آنے پر بنگلا دیش ٹیم کے شکرگزار ہیں : بسمہ معروف

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ پاکستان آنے پر بنگلا دیش ٹیم کے شکرگزار ہیں،پاکستان کی قوت ہمیشہ بولنگ رہی ، دونوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے، عالمی کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھا جاسکتا، ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل یہ ہوم گراؤنڈ پر تیاریوں کا اچھا موقع ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ پاکستان کی قوت ہمیشہ بولنگ رہی لیکن دونوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے، بنگلہ دیش کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی 6 اہم پلیئرز سری لنکا میں جاری ایشین کپ میں شریک ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ عالمی کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھا جاسکتا، ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل یہ ہوم گراؤنڈ پر تیاریوں کا اچھا موقع ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق کوچ مارک کولز کا کام کرنے کا انداز بہترین تھا، ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، چھوٹی موٹی چیزیں ہوتی رہتی ہیں تاہم ان کے سخت رویہ کے مثبت نتائج بھی حاصل ہوئے، ندار ڈار کی قومی ٹیم میں شمولیت کے بجائے بگ بیش لیگ کھیلنے کے سوال پر بسمہ معروف نے کہا کہ فیصلہ بورڈ نے کیا ہے تاہم پاکستانی کرکٹرز کو ایک بڑے پلیٹ فارم پر کھیلنے کی ضرورت تھی، اگر ندا کو موقع ملا تو اچھی بات ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…