جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عماد بٹ ، حسین طلعت کی جارحانہ بلے بازی نے بلوچستان کو فائنل میں پہنچا دیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے سنسنی سے بھرپوردوسرے سیمی فائنل میچ میں بلوچستان نیسدرن پنجاب کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔عمادبٹ کی 14 گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز کی برق رفتار اننگز کی بدولت بلوچستان نے 174رنز پر مشتمل ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔حسین طلعت نے 7 چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی اننگز کھیل کر فتح میں

اہم کردار ادا کیا۔سدرن پنجاب کی جانب سے شعیب ملک اور محمد حفیظ نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔اس سے قبل بلوچستان کے کپتان حارث سہیل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سدرن پنجاب کی جانب سے اننگز کاجارحانہ آغاز کیا گیا تاہم 58 کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز پویلین واپس لوٹ گئے، جس کے بعد تجربہ کار آلراونڈرز محمد حفیظ اور شعیب ملک نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 72 رنز جوڑے۔محمد حفیظ نے9 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 41گیندوں پر 65 رنز بنائے۔ شعیب ملک نے 40 گیندوں پر 64رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔سدرن پنجاب کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ علی شفیق نے 31رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حسین طلعت، یاسر شاہ اور عاکف جاوید نے 1،1 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔174 رنز پر مشتمل ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی ابتدائی 2 وکٹیں محض 22 رنز پر گر گئیں، جس کے بعد اوپنر اویس ضیا اور عمران فرحت کے درمیان 55 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم131 رنز پر 5 کھلاڑی آوٹ ہونے کے بعد بلوچستان کے آلراونڈر حسین طلعت نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 گیندوں پر7 چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی اننگز کھیل کر میچ میں جان ڈال دی۔جس کے بعدنوجوان کرکٹر عماد بٹ نے کریز سنبھالتے ہی دھواں دھار اننگز کا آغاز کردیا۔

آلراونڈر نے میچ کے اختتامی اوورز میں چھکے چوکوں کی برسات کرکے بلوچستان کو دوسرے سیمی فائنل میں کامیابی دلا کر فائنل میں جگہ بنالی۔ عماد بٹ نے 14 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔بلوچستان کی ٹیم نے اننگز کی آخری گیند پر7وکٹیں گنوا کر

مطلوبہ ہدف حاصل کیا۔سدرن پنجاب کی جانب سے وہاب ریاض نے 36 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ محمد حفیظ، محمد عرفان سینئر، عامر یامین اور زاہد محمود نے ایک ایک کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آلراونڈر عماد بٹ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…