اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ٹیسٹ سیریز ،سینئرسری لنکن پلیئرزکی پاکستان آمد پر سوالیہ نشان عائد

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو( آن لائن )ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے سینئرسری لنکنز کی پاکستان آمد پر سوالیہ نشان عائد ہے ،آئی لینڈ بورڈ دسمبر میں کراچی اور راولپنڈی میں2 ٹیسٹ میچز کھیلنے پر تقریبا آمادہ ہو چکاہے، محدود اوورز کے ٹور کا بائیکاٹ کرنے والے ٹاپ کرکٹرز پر نگاہیں پھر مرکوز ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ پاکستان میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے پر تقریباً

رضامند نظر آتا ہے البتہ ابھی باضابطہ طور پر اس کا اعلان نہیں کیا،یہ کسی بھی ٹیم کی2009 کے آئی لینڈرز پر ہی ہونیوالے دہشتگرد حملے کے بعد پاکستان میں پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی، ستمبر اکتوبر میں کراچی اور لاہور میں ون ڈے اور ٹونٹی 20 سیریزکامیابی سے منعقد ہوئی، پی سی بی سری لنکا پر ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے پر زور دے رہا ہے جس پر اب آئی لینڈ بورڈ تیار نظر آتا ہے، 2 ٹیسٹ میچز کی یہ سیریز کراچی اور راولپنڈی میں دسمبر میں کھیلی جائیگی، لاہور میں بہت زیادہ دھند ہونے کے باعث اسے وینیوز کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا،2009 کے بعد سے پاکستان اپنی تمام ٹیسٹ سیریز نیوٹرل وینیوز پر کھیل رہا تھا جس میں سے زیادہ تر طویل فارمیٹ کے میچز یو اے ای میں منعقد ہوئے، اس میں اخراجات بھی زائد ہوتے تھے۔اب سب کی نگاہیں ایک بار پھر سری لنکا کے ان سینئر کھلاڑیوں پر مرکوز ہوچکی ہیں، جنھوں نے اس سے قبل سکیورٹی خدشات کا عذر پیش کرکے محدود اوورز کے میچز کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، اب یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ 2ٹیسٹ میچز کیلئے آنے پر راضی ہوتے ہیں یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…