اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کااعلان

datetime 23  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے،پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز 26 سے 30 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔مریدکے میں جاری قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دی گئی۔چیف سلیکٹر کی سربراہی میں کام کرنے والی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی 3 رکنی سلیکشن کمیٹی میں اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال شامل ہیں۔چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ عروج ممتاز کے مطابق وہ بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر بے حد خوش ہیں، امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ جون میں دورہ جنوبی افریقہ کے بعد یہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی پہلی اسائنمنٹ ہے، ہوم سیریز کے لیے نئی اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔عروج ممتا ز نے کہا کہ دنیائے کرکٹ میں خواتین کرکٹ کے مقابلوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی خواتین کرکٹرز کو مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کا بنیادی مقصد سیریزی میں کامیابی حاصل کرنا ہے تاکہ قومی خواتین کرکٹرز آئندہ میچوں میں پراعتماد کرکٹ کھیل سکیں۔ عروج ممتاز نے کہا کہ مستقبل کی تیاریوں کے پیش نظر سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں چندنئی کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔بسمعہ معروف(کپتان)،عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان اور ڈیانا بیگ،جویریہ خان، سدرہ امین، عائشہ ظفر، عمیمہ سہیل اور ارم جاوید،ثناء میر، صبا نذیر، سعدیہ اقبال، کائنات امتیاز اور انعم امین۔ٹیم مینجمنٹ میں اقبال امام (عبوری ہیڈ کوچ)،عائشہ جلیل(منیجر)، جمال حسین(اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)،ڈاکٹر رفعت اصغر گل( فزیو تھراپسٹ)اور زبیر احمد( اینالسٹ) شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…