منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مصباح اوراظہر سمیت درجنوں کرکٹرز کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں

datetime 23  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان سمیت اظہرعلی سمیت درجنوں کرکٹرز کی ملازمتیں خطرے میں پڑ گئیں۔سوئی ناردرن گیس نے فوری طور پر کرکٹ مصروفیات چھوڑ کر دفتر جوائن کرنے کی ہدایت جاری کردیں، پی سی بی کی جانب سے نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں ڈپارٹمنٹل ٹیمیں ختم کیے جانے کے بعد کئی کرکٹرز فارغ ہوچکے ہیں جب کہ دیگر کی ملازمتیں داپر لگی ہیں۔ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق ،ٹیسٹ کپتان اظہر علی ، اسد شفیق، فاسٹ بالر محمد عباس، لیگ سپنرشاداب خان،پیسر موسی خان

،وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ،آ ل رانڈر افتخار احمد ،لیگ سپنر یاسر شاہ ،فاسٹ بالر شاہین آفریدی اورآل رانڈر محمد حفیظ سوئی ناردرن گیس کے ملازم ہیں۔ان میں سے محمد حفیظ کو چھوڑ کر باقی 10کرکٹرز آسٹریلیا جانے والے قومی سکواڈ میں بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں بھی محکمہ کے کئی کرکٹرز ڈومیسٹک مقابلوں میں شریک ہیں، سب کو فوری طور پر دفتر جوائن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر 28 اکتوبر تک نہ آئے تو تنخواہ روک لی جائے گی۔ یاد رہے کہ قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ26اکتوبر کو آسٹریلیا روانہ ہوگا اور تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز3نومبر سے شروع ہوگی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…