منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

گوتم گمبھیر نے انسانیت سے ہمدردی کا انتہائی حیرت انگیز کارنامہ سرانجام دیدیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز اور بی جے پی رہنما گوتم گمبھیر نے انسانیت کا ایک حیرت انگیز کارنامہ سرانجام دے کر سب کو حیران پریشان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یوں تو گوتم گمبھیر پاکستان دشمنی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ان کی شاہد آفریدی کے ساتھ بھی لفظی جنگ جاری رہتی ہے جبکہ وہ پاکستان مخالف بیانات دینے کا کوئی موقع بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتے لیکن اب انہوں نے انسانیت کا

ایک حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دے دیا ہے۔کرکٹر سے سیاستدان بننے والے 38سالہ گوتم گمبھیر نے 7سالہ پاکستانی بچی عمائمہ علی اور اس کے والدین کو بھارت میں دل کی سرجری کیلئے ویزا حاصل کرنے میں مدد فراہم کی اور ویزا جاری کئے جانے پر انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہندی میں ایک نظم لکھتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا شکریہ ادا کیا۔گوتم گھمبیر نے وزیر داخلہ امیت شاہ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ٹیگ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…