بھارت نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں اننگز اور 202 رنز سے شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرلی، روہت شرما میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

22  اکتوبر‬‮  2019

رانچی( آن لائن )بھارت نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو اننگز اور 202 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز کلین سوئپ کرلی، بھارتی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت جنوبی افریقن ٹیم فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی اس کے سات کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے، تھیونس ڈی برائن 30 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

بھارت کی طرف سے محمد شامی نے تین، امیش یادیو اور اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے شہباز ندیم نے دو،دو جبکہ روندرا جدیجا اور روی چندرن ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، روہت شرما کو شاندار کارکردگی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہوگیا، بھارت نے مسلسل 11 ویں ہوم ٹیسٹ سیریز جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔منگل کو رانچی ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے فالو آن کے بعد دوسری ادھوری اننگز 132 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو تھیونس ڈی برائن 30 اور اینرچ نورجے 5رنز پر کھیل رہے تھے۔ تھیونس ڈی برائن اپنے گزشتہ روز کے سکور میں اضافہ کئے بغیر شہباز ندیم کی گیند پر ساہا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، انکے بعد نگیدی پروٹیز ٹیم کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے شہباز ندیم کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔اینرچ نورجے بھی اپنے گزشتہ روز کے انفرادی سکور میں اضافہ نہ کرسکے تاہم وہ 5 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے اور یوں جنوبی افریقن ٹیم فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارت نے پروٹیز کو میچ میں اننگز اور 202 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز کلین سوئپ کرلی۔ بھارت کی طرف سے محمد شامی نے تین، امیش یادیو اور اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے شہباز ندیم نے دو،دو جبکہ روندرا جدیجا اور روی چندرن ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ روہت شرما کو شاندار کارکردگی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…