اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

قومی ٹی 20 کپ 2019ء میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019 |

فیصل آباد/کراچی (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 کپ میں (کل) منگل کو دو میچ کھیلے جائینگے ۔ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ میں ( کل)منگل کو کھیلے جانے والے 14 ویں میچ میں سینٹرل پنجاب اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

خیبر پختونخوا کی ٹیم محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سینٹرل پنجاب کی قیادت بابر اعظم کرینگے۔ ٹورنامنٹ کے 15 ویں میچ میں بلوچستان اور ناردرن ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی بلوچستان کی ٹیم حارث سہیل کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ ناردرن کی قیادت عماد وسیم کرینگے۔ اس کے بعد ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 23 اکتوبر کو کھیلے جائینگے جبکہ فائنل میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 سیکنڈ الیون کپ میں بھی (آج) منگل کو دو میچ کھیلے جائینگے ۔ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں جاری ٹورنامنٹ کا 14 واں میچ( کل )منگل کو خیبر پختونخوا سیکنڈ الیون اور سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 15 واں اور آخری لیگ میچ بلوچستان سیکنڈ الیون اور ناردرن سیکنڈ الیون کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 23 اکتوبر کو کھیلے جائینگے جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 24 اکتوبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…