اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

بابراعظم کیلئے ماہر مترجم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے دورے میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لیے پر وفیشنل مترجم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بابر اعظم عام طور پر پریس کانفرنس میں اردو میں بات کرتے ہیں، ورلڈ کپ میں بھی بابر اعظم اردو میں پریس کانفرنس کرتے تھے اور پی سی بی کے میڈیا منیجر انگریزی کے صحافیوں کے لیے ان کی بات چیت کا ترجمہ کرتے تھے۔

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کرکٹ اہلیت سے کسی کو انکار نہیں ہے تاہم کپتان بننے کے بعد وہ آسٹریلوی میڈیا کا کس طرح مقابلہ کریں گے، یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے چیلنج ہے۔ پی سی بی کے حکام کے مطابق بابر اعظم کو میڈیا کا سامنا کرانے کے لیے ان کے ساتھ کچھ سیشنز کیے جائیں گے، انہیں کمفرٹ زون میں رکھا جائے گا۔پی سی بی ترجمان نے بتایا کہ بابر اعظم کی اہلیت کرکٹ کھیلنا ہے، اگر وہ اردو میں پریس کانفرنس کرتے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، دنیا میں بڑے بڑے فٹبالرز بھی انگریزی نہیں بول سکتے۔ترجمان نے کہا کہ پی سی بی مستقل بنیادوں پر اپنے کرکٹرز کی میڈیا ٹریننگ کرتے ہیں، آسٹریلیا روانگی سے قبل بابر اعظم جب لاہور آئیں گے تو ان کے ساتھ مزید کچھ سیشنز کیے جائیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ بابر اعظم اردو یا کوئی بھی کھلاڑی جسے انگریزی نہیں آ تی ہے وہ اردو میں اعتماد سے بات کرکے اپنا مؤقف بیان کرے۔ترجمان نے بتایا کہ پی سی بی حکمت عملی کے تحت اپنے کپتان اور کھلاڑیوں کو سپورٹ فراہم کرے گا، اس وقت پر وفیشنل مترجم سے بات چیت چل رہی ہے۔ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مترجم سے پی سی بی کے مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں، اس کے علاوہ میڈیا منیجر رضا راشد بھی مترجم کے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔ترجمان کے مطابق پی سی بی کی پالیسی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر اپنی زبان میں بات کریں۔25 سالہ بابراعظم نے پاکستان

کی جانب سے 2015 میں پہلا انٹر نیشنل کرکٹ میچ کھیلا تھا، ان کا شمار اب دنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں ہوتا ہے، وہ پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ، 74ون ڈے انٹر نیشنل اور 33 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔بابر اعظم کو حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے نائب کپتان مقرر کیا تھا جو اس جانب اشارہ تھا کہ انہیں جلد ہی

قیادت کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔بابر اعظم نہ صرف آسٹریلیا کے دورے میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی بار قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے بلکہ آئندہ سال آسٹریلیا ہی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔قومی بلے باز اس وقت ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں نمبر ایک بیٹسمین ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…