پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی تصاویر شیئر کرنے کے پیچھے کس کا ہاتھ نکلا ؟ معروف کرکٹر کی معذرت

datetime 16  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی( آن لائن )سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے سوشل میڈیا پر نیم برہنہ خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر شیئر ہونے پر معافی مانگ لی ہے۔تصویر شیئر ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ نسل پرستانہ تبصرے بھی ان کے اکانٹس سے شیئر ہوئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہر طرف سے ان پر تنقید ہونے لگی تھی۔

اس صورت حال میں شین واٹسن کو اپنے مداحوں سے معذرت کرنا پڑی۔شین واٹسن کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ ہیکرز کا کیا دھرا ہے۔ حالیہ دنوں میں ان کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکانٹس ہیک ہوگئے تھے۔انڈین پریمیر لیگ میں چنئی سپر کنگز کے لیے کھیلنے والے آل راونڈر شین واٹسن کے سوشل میڈیا فولوورز کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔شین واٹسن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ان کا ٹوئٹر اکانٹ ہیک ہوگیا تھا اور ہیکرز نے ان کے اکانٹس سے نسل پرستانہ تبصرے بھی کیے جو ان کے لیے پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میرے انسٹاگرام اکانٹ پر پوسٹ کی گئی غیر اخلاقی تصاویر کے لیے سب سے معذرت چاہتا ہوں۔ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو پہلے میرا اپنا ٹوئٹر اکانٹ ہیک ہوا اور اب انسٹاگرام۔انہوں نے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں اس مواد کو باعث رسوائی قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…