لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رکن ملک ظہیر اقبال نے کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کوکپتانی سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں پاکستان کے وائٹ واش پر گہرے افسوس اور غصے کا اظہار کرتا ہے۔ٹی ٹونٹی کی نمبرون ٹیم 8ویں نمبر کی ٹیم سے سپریز ہار گئی۔سری لنکن ٹیم کے نوزائیدہ کھلاڑیوں نے باآسانی تینوں میچ جیت لیے۔قومی کرکٹ ٹیم کی شکست سے پاکستانی قوم میں غم و
غصہ پایا جا رہا ہے۔لہذا یہ ایوان چیئر مین پی سی بی سے مطالبہ کرتا ہے کہ سری لنکن ٹیم سے ٹی ٹونٹی میں وائٹ واش شکست کی تحقیقات کرائی جائیں۔کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بطور کپتان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام نہیں دے پائے۔سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے مزید اہل نہیں رہے۔لہذا سرفراز احمد کو کپتانی سے فوری ہٹایا جائے۔قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کسی ذمہ دار اور تجربہ کار کھلاڑی کو دی جائے جو ٹیم کو متحد رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔